15 جون 2009 - 19:30

ایرانی وزیر تیل کا کہنا ہے کہ ایران ،پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن پر بات چیت کے لیے ملاقات آئندہ سال جنوری میں ہوگی۔

ایرانی وزیر تیل نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویومیں بتائی، ایرانی وزیر تیل کے مطابق نیا نام آنے کے بعد ایران اور روس کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جبکہ عالمی سطح پر توانائی کے بحران میں کمی کا باعث بھی بنے گی۔اس سے پہلے امن کی بحالی کے وسیع تر مفاد کیلئے ایران گیس پائپ لائن پاکستان اور بھارت کے درمیان بچھائی جانی تھی تاہم معاہدے پر حتمی سمجھوتہ سیاسی مسائل کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران، پاکستان اور روس کے درمیان آئندہ سال جنوری میں ہونے والی بات پر روس کے توانائی کے وزیر نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔